لاہور: نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ملزم ظاہر جعفر کو فرانزک سائنس ایجنسی پہنچا دیا گیا جہاں اس کا پولی گرافک ٹیسٹ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس ملزم ظاہر جعفر کو لیکر لاہور پہنچی، مبینہ قاتل فرانزک سائنس ایجنسی میں موجود ہے، فرانزک لیبارٹری میں رہائش گاہ سے ریکور فوٹیج کا فرانزک تجزیہ بھی کیا جائے گا۔
ملزم کا فرانزک لیبارٹری میں پولی گرافک ٹیسٹ ہوگا۔ پولی گرافک ٹیسٹ سے سچ اور جھوٹ کا تعین کیا جائے گا۔ ملزم ظاہر جعفر سے نورمقدم کے قتل سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔
نور مقدم کے قاتل کا موبائل فون برآمد، مزید چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے
خیال رہے دو روز قبل نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کے موبائل فون سے خواتین پر تشدد کے متعدد ویڈیوز برآمد کی گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ماضی میں بھی خواتین پر تشدد میں ملوث رہا ہے۔
قبل ازیں سفارت کار کی بیٹی نورمقدم کو قتل کرنے کی محرکات بتاتے ہوئے ملزم نے کہا تھا نور میرے ساتھ بےوفائی کررہی تھی جس کا مجھے پتہ چل گیا تھا اور بےوفائی پر نورمقدم کو قتل کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم بے دردی سے قتل کردی گئی تھی۔
The post نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ieC4rS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box