دنیا کے مہنگے ترین برگر کے بعد 23 قیراط خوردنی سونے سمیت زعفران اور ٹرفل سے تیار کردہ ’بلیک ڈائمنڈ‘ انتہائی مہنگی آئس کریم صارفین کے ہوش اڑا دئیے۔
آئسکریم کا نام سنتے ہیں ذہن میں ایک میٹھی اور ٹھنڈی سی شے کا تصور ابھرتا ہے جو دل و دماغ کو پرسکون کردیتا ہے لیکن اگر آپ کو بتایا کہ آئسکریم کے ایک ٹکڑے (اسکوپ) کی قیمت 60 ہزار روپے ہیں تو یقیناً آپ کا دل و دماغ اس آئسکریم کو کھانا تو چاہے گا لیکن تذبذب کا شکار ہوجائے گا۔
بلیک ڈائمنڈ کوئی معمولی ونیلا آئس کریم نہیں ہے بلکہ اس کو 23 قیراط سونے، زعفران اور دیگر قیمتی لوازمات سے تیار کرکے ایک بہترین پیالے میں پیش کیا جاتا ہے جس کی قیمت تین ہزار درہم یعنی 60 ہزار روپے ہے۔
اداکار، وی جے اور سفری وی لاگر شہناز نے دبئی کے سیاحتی دورے کے موقع پر اس آئسکریم کو کھایا اور اس کے ذائقے کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
The post کیا یہ دنیا کی سب سے مہنگی آئسکریم ہے؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3A0OlXh
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box