کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر ملت ٹاؤن میں قربانی کے جانور کو کرنٹ لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں قربانی کا ایک جانور کرنٹ کی زد میں آ گیا، تاہم اس سے قبل کہ جانور ہلاک ہو جاتا، مالک نے اسے فوری طور پر ذبح کر دیا۔
جیسے ہی علاقہ مکینوں نے دیکھا کہ جانور کو کرنٹ لگ گیا ہے، وہ بھی فوری طور پر جانور کے مالک کی مدد کے لیے پہنچے اور جانور کو ذبح کروانے میں مدد کی، جس کی وجہ سے مالک مزید نقصان سے بچ گیا۔
واضح رہے کہ آج مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل شروع ہوا، جس سے کراچی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا، اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات پیش آئے۔
The post قربانی کے جانور کو کرنٹ لگ گیا (ویڈیو) appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3i1sbN1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box