تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 13 July 2021

’میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی بہت کوشش کی گئی‘

کراچی: سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی بہت کوشش کی گئی، جماعت بدلنا اور وزارت دینا میری نظر میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونا کوئی اچھی بات نہیں ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، 2018-19-20 میں بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، نظریے کے ساتھ کھڑا ہوں اس لیے میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔

خواجہ آصف سے متعلق سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ان پر دباؤ ہے یا نہیں، میرے خیال میں خواجہ آصف نے لائٹر موڈ میں بات کی ہوگی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ماضی میں لوگوں سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کروائی گئیں، کسی نظریے کی بنیاد پر ہی سیاسی جماعت کا حصہ بنتے ہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ مزاحمت اور مفاہمت کے بیانیے سے متعلق بڑی تنقید ہوتی ہے، عمر ایوب کو دیکھ لیں انہوں نے 2018 میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اسٹریٹیجی کے ساتھ سیاسی ماحول کے مطابق چل رہے ہیں، مریم نواز نے جو نظریہ اپنایا ہے ن لیگ کے ورکرز اس کے حامی ہیں، 90 فیصد ن لیگی ورکرز مریم نواز کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

The post ’میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی بہت کوشش کی گئی‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TdOiaQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو