تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 31 July 2021

ماہم کیس، مجرمانہ غفلت پر افسران و اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

کراچی : اعلیٰ پولیس حکام نے ماہم زیادتی و قتل کیس میں مجرمانہ غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ماہم کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام نے ماہم کیس میں مجرمانہ غفلت برتنے والے زمان ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او سمیت 8 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سابق ایس ایچ او کے بیٹر دانیال سمیت پرائیویٹ پارٹی کے تین ساتھی گرفتار کرلیے گئے جب کہ سابق ایس ایچ او زمان ٹاؤن عامر حسین گرفتار کے ڈر سے فرار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساتھی اہلکار عثمان اکبر، اویس، عمیر خالد اور بابر بھی فرار ہوگئے، بابر زمان ٹاؤن تھانہ شعبہ تفتیش میں تعینات تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں پرائیویٹ پارٹی کے تنویر اور عدیل شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق ایس ایچ او عامر حسین نے مطلوب ملزم سے 9 لاکھ روپے رشوت لی تھی، عادل نامی آئی آر میں مطلوب گٹکا سیلر کو رکشوں سمیت پکڑا گیا تھا اور سابق ایس ایچ او و دیگر اہلکاروں نے ملی بھگت سے ملزم عادل کو چھوڑا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی بلکہ علاقہ تک کراس کرایا گیا۔

ماہم کیس والے روز بھی ایس ایچ او غفلت کا مظاہرہ کرتا رہا، ایس ایچ او کو غفلت برتنے پر پہلے ہی معطل کردیا گیا تھا، سابق ایس ایچ او کے خلاف رشوت ستانی پر خفیہ انکوائری ہورہی ہے۔

The post ماہم کیس، مجرمانہ غفلت پر افسران و اہلکاروں کیخلاف مقدمہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jbYfhE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو