تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 29 August 2021

راولپنڈی میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ، پانی گھروں میں داخل، لوگ پریشان

راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا، نالہ لئی میں پانی کا لیول گوالمنڈی کے مقام پر آٹھ فٹ تک پہنچ گیا۔

پنجاب کے شہر راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں کے باعث پانی گھروں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

راولپنڈی میں اب تک 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ اسلام آباد میں پچاس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

راولپنڈی میں چکلالہ کے مقام پر سب سے زیادہ 95 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کا لیول کٹاریاں کے مقام پر چھ فٹ تک پہنچ چکا ہے جب کہ گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 8 فٹ ہوگیا ہے۔

کینٹ بورڈ اور ادڑہ میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث لوگ پریشان ہیں۔

The post راولپنڈی میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ، پانی گھروں میں داخل، لوگ پریشان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38jGZCg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو