کوئٹہ: سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے مستونگ میں کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجے میں گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
The post مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2219213/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box