تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 August 2021

امریکہ نے کابل ایئرپورٹ خالی کردیا

 واشنگٹن: امریکا کا 20 برس بعد افغانستان سے انخلا مکمل ہوگیا، امریکی افواج نے کابل ایئرپورٹ بھی خالی کردیا، پنٹاگون نے اس کی تصدیق کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق بیس برس بعد امریکا نے افغانستان کو مکمل طور پر خالی کردیا، امریکا نے طالبان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج رات گئے کابل ایئرپورٹ بھی خالی کردیا۔

پنٹاگون نے کابل ایئرپورٹ خالی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور اب کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ خالی ہوچکا ہے۔

پیرکے روز امریکی افواج کے مرکزی کمانڈر، جنرل کینتھ مک کینزی نے کہا کہ ایک جانب تو افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ہوچکا ہے اور دوم تمام امریکی شہریوں کو بھی وطن واپس لایا جارہا ہے۔

ایئرپورٹ خالی ہونے کے بعد طالبان کے مکمل زیر انتظام آچکا ہے اس خوشی میں طالبان نے ایئرپورٹ پر ہوائی فائرنگ بھی کی۔ جنرل کینتھ کے مطابق آخری طیارہ رات ڈیڑھ بجے  پرواز کرگیا اور پاکستانی وقت کے مطابق یہ رات کے ساڑھے بارہ بجے کا وقت تھا

واضح رہے کہ گزشتہ 20 برس سے امریکی اور اتحادی افواج افغانستان میں موجود تھیں اور پورے مشن میں دوہزار امریکی فوجی جبکہ لاتعداد افغان طالبان اور لاکھوں عام بے گناہ شہری بھی مارے گئے ہیں۔ اس پورے مشن پر دو ٹریلیئن ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

اب افغان سرزمین پر کوئی امریکی یا غیرملکی فوجی موجود نہیں۔ دوسری جانب کوئی امریکی سفارتکار بھی افغانستان میں موجود نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی فوجی کارروائی خاتمے کے ساتھ ہی امریکہ نے کابل میں سفارتی اموربھی بند کردیئے ہیں۔

Seen by Wasim Nizami at 1:55 AM
Enter

 

 

The post امریکہ نے کابل ایئرپورٹ خالی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2219217/10

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو