
افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کے بعد ان کے اپنے ممالک بھیجنے کی خاطر دارالحکومت اسلام آباد میں خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لئے بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام بند ہوٹلز کے رومز ضلعی انتظامیہ کے قبضہ میں ہوں گے۔
تمام ہوٹلز کو خالی کرانےکےاحکامات بھی جاری کر دئیےگئے ہیں۔ تمام ہوٹلزمیں افغانستان سے آئے غیرملکیوں کو ٹھہرایا جائے گا۔
ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی کل سے پاکستان پہنچنا شروع ہوں گے جنہیں مقررہ ہوٹلز میں رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلز خالی کرانےکا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کی بحفاظت انخلا کے لیے پاکستان کا مشن جاری ہے اور اب تک 30 سے زائد ممالک کے شہریوں کو انخلا میں مدد کی گئی ہے۔
ترک فوجیوں کا پہلا دستہ کارگو طیارے سے کابل سے براستہ اسلام آباد سے انقرہ پہنچا ہے۔ افغانستان میں اپنا مشن مکمل کر کے وطن واپس لوٹنے والوں کا انقرہ ایئرپورٹ پر خیر مقدم کیا گیا۔
The post اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mySiPp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box