کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.37 ہوگئی، مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مستونگ میں 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق 10 اضلاع میں 1 ہزار 5 ٹیسٹ ہوئے، ان میں سے مثبت کیسز کی شرح 4.37 رہی، مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مستونگ میں 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 69 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 604 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 ہوچکی ہے۔
The post بلوچستان: مستونگ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد ہوگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WAa3D9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box