بولرز کے چھکے چھڑانے والے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل پاکستانی اسپنر محمد حفیظ کے سامنے بے بس ہو گئے۔
خطرناک فاسٹ بولرز ہوں یا گھومتی گیندوں سے بیٹسمینوں کا چکرانے والے ماہر اسپنرز، کرس گیل کسی کو خاطر میں نہیں لاتے۔
لمبے لمبے چھکے لگا کر گیند کو اسٹیڈیم سے باہر پھینکنے والے گیل کا حفیظ کے سامنے بلا خاموش رہا۔
50سے زائد گیندیں کھیلنے کے باوجود وہ حفیظ کے خلاف ایک باؤنڈری تک نہیں لگا سکے۔
سنہ 2013 میں کریبیئن لیگ (سی پی ایل) کے بعد سے گیل نے محمد حفیظ کی 53 گیندیں کھیلیں لیکن وہ گیند کو باؤنڈری کے پار نہ کر سکے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے جس میں دونوں کا ایک بار آمنا سامنا ہوا تو حفیظ پھر گیل پر بھاری پڑے اور انہیں باؤنڈری لگانے کا کوئی موقع نہیں دیا۔
The post حفیظ کے سامنے کرس گیل بے بس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3A1Mlh8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box