تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 1 August 2021

’دنیا میں قیام امن کیلئے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا‘

شاہ محمود قریشی

ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور بھارت خظے کا امن پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور خطے کے امن کو پارہ پارہ کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن کاقیام اولین ترجیح ہے، دنیا میں امن قائم کرنے کےلیے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر و فلسطین سمیت مسلم کے سفیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں، حکومتی اقدامات کی بدولت 63 سال بعد مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں دوبارہ زیر بحث آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے انتخابات میں پی پی اور ن لیگ کو مسترد کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حکومتی پالیسیوں کی بدولت مستقبل قریب میں بڑی معاشی تبدیلی نظر آئے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو چاہیے کہ این سی او سی سے مشاورت کے بعد متفقہ لائحہ عمل طے کرے۔

The post ’دنیا میں قیام امن کیلئے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3C7Hmxi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو