واشنگٹن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے رمیزراجہ کو پی سی بی کا چیئرمین نامزد کرکے بہترین فیصلہ کیا لیکن دوسری جانب چند لوگ رمیز راجہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین کے لیے رمیزراجہ سے بہتر کوئی انتخاب نہیں، وزیر اعظم نے چیئرمین پی سی بی کے لیے میرٹ پر فیصلہ کیا، جدید کرکٹ کو پاکستان میں رمیزراجہ سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ دنیا کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے، رمیزراجہ کو سب سے بڑا چیلنج ساتھی کرکٹرز سے ہی ہوگا، چند لوگ رمیزراجہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔
سابق چیئرمین کا ماننا ہے کہ پاکستان کا ڈومیسٹک ڈھانچہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، رمیزراجہ ایک دن میں نتائج لے کر نہیں آسکتے، وزیر اعظم نے رمیزراجہ کو پی سی بی کا چیئرمین نامزد کرکے بہترین فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ کرکٹ کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کے فیصلے کی سب کو حمایت کرنی چاہیے۔
The post ‘چند لوگ رمیز راجہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y3sxwh
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box