نارتھ کراچی میں شادی نہ ہونے پر لڑکے نے نوجوان لڑکی پر چھری سے حملہ کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 5 سمام شاپنگ سینٹر کے قریب ملزم ایاز نے گھر کے
باہر موجود لڑکی 22 سالہ مصباح دختر عبدالصمد کو چھری کا وار کر کے زخمی کردیا۔ پولیس نے پہنچ کر ملزم ایاز کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ زخمی لڑکی کو عباسی شہید اسپتال پہنچادیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے اور وہ لڑکی کو پسند کرتا تھا، تاہم لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے ہونے پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
The post رشتہ نہ دینے پر نوجوان نے لڑکی کو چھری کے وار سے زخمی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2218798/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box