پی ڈی ایم کے کراچی میں ہونے والے جلسے پر حکومتی ردعمل آگیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی میں پی ڈی ایم کےجلسےپررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی ایم نےصرف شو کیاجس میں کوئی پاور نہیں تھی، ایسی نااہل اورغیرسنجیدہ اپوزیشن تاریخ میں دیکھنےکونہیں ملی۔
فواد چوہدری نے پی ڈی ایم قائدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولاناسےگزارش ہے کہ اپنی انا کی تسکین کیلئےخود کومزید رسوانہ کریں، مولانا نےجس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ کامیاب نہ ہو سکا،ایم ایم اےکی مثال سب کےسامنےہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہبازشریف پر’برادرخوردنہ باش‘کامحاورہ صادق آتاہے، کیونکہ نوازشریف نے شہباز کو “سوگنڈےسوڈنڈے” کھانےکیلئے رکھاہواہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کےخلاف تھا، پیپلز پارٹی سن لیں، کوئی شک نہیں سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جلسوں کی صورت قانون ،ایس اوپیز کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے، یہ ذاتی مفادات کیلئےکارکنان کو بطور ایندھن استعمال کرنے پر تلےہیں، اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے کھیلتی رہےگی؟ کروناسے اپنوں کوکھونےوالےباشعورعوام انہیں معاف نہیں کرینگے۔
وزیراعظم کے معاون برائے سیاسی روابط شہبازگل نے مولانا فضل الرحمان کو کھوٹہ سکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس باربھی مولانافضل الرحمان کوشکست ہوگی، مجھے تو ن لیگ کےووٹرپر ترس آتا ہے، نوازشریف نے ن لیگ کو فضل الرحمان کی بی ٹیم بنادیا ہے۔
شہبازگل نے کہا کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی بنائی تھی،کیایہ جلسہ پیپلزپارٹی کےخلاف تھا، ان کےلانگ مارچ سےہمیں ہنسی ہی آئی ہے، پچھلی باربھی یہ استعفےلینےآئےتھےلیکن مال لیکرنکل گئےتھے۔
The post “پی ڈی ایم کا جلسہ، پیپلز پارٹی کے خلاف تھا” appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WAKzW9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box