تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 24 August 2021

عمرہ زائرین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض: عمرہ زائرین کے لیے کورونا ویکسین ایس او پیز پر مبنی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی گاگا نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر زائرین کو سوار نہیں کیا جائے گا۔

گاگا نے ویکسین کی مکمل ڈوز کی تصدیق کے لیے سرٹیفکیٹ کی موجودگی لازمی قرار دے دی، سرٹیفکیٹ سعودیہ کے لیے منظور کسی ایک ویکسین کی مکمل ڈوز ہونا لازمی ہوگا۔

سعودی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منظور ویکسین میں ایسٹرازینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔

گاگا کے ہدایت نامے کے مطابق ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفکیٹ سعودی ایئرپورٹس پر پیش کرنا ہوگا، مسافر کی روانگی سے  72 گھنٹے پہلے کی کورونا پی سی آر رپورٹ بھی دکھانی ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی شرح حیران کن حد تک گرگئی، گزشتہ روز وبا کے صرف 360 نئے کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے لگ بھگ ہزار کیسز رپورٹ ہوتے تھے لیکن یہ تعداد گرکر پہلے 700 سے 800 کے درمیان آئی اور اب یہ شرح 400 سے بھی کم ہوگئی ہے۔

The post عمرہ زائرین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jb8kNi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو