تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 24 August 2021

کرونا وبا کے سائے میں ‘ٹوکیو پیرالمپک’ کا آغاز

ٹوکیو: جاپان میں کرونا وائرس کی ہنگامی صورت حال کے درمیان ٹوکیو پیرالمپک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو پیرالمپک کا باقاعدہ آغاز جاپان کے معیاری وقت کے مطابق منگل کی رات آٹھ بجے کیا گیا، اسی کے ساتھ ہی ٹوکیو دنیا کا وہ پہلا شہر بن گیا ہے جو انیس سو چونسٹھ کے بعد دوسری بار گرمائی پیرالمپکس کی میزبانی کر رہا ہے۔

بائیس کھیلوں میں مقابلے بدھ کے روز سے منعقد ہوں گے، ایونٹ میں مجموعی طور پر چار ہزار پانچ سو سینتیس ایتھلیٹ حصہ لینگے،کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے کھیلوں کو تقریباً ایک سال کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرالمپک ولیج میں بھی اب تک تین کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو پیرالمپکس شائقین کی موجودگی میں ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ ممالک بشمول بھوٹان ، گریناڈا ، مالدیپ ، پیراگوئے اور سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز نے پہلی بار پیرالمپکس میں اپنے کھلاڑیوں کو بھیجا ہے۔

افتتاحی تقریب میں افغانستان کی نمائندگی نہ ہونے کے باعث ایک پیرالمپک رضاکار نے افغانستان کا جھنڈا اسٹیڈیم میں بلند کیا۔

یاد رہے کہ ٹوکیو پیرا اولمپکس بھی شائقین کے بغیر ہی کرایا جارہا ہے۔

The post کرونا وبا کے سائے میں ‘ٹوکیو پیرالمپک’ کا آغاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ydQehO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو