تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 26 August 2021

یواے ای کا سیاحوں کے لئے بڑا اعلان

ابوظبی: یو اے ای کی ریاست عجمان نے رواں سال گرین اکانومی کے ویژن کوحاصل کرنے کے لئے نیا اور دلچسپ منصوبہ متعارف کرادیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عجمان سیاحوں کو پارکوں میں ای اسکوٹر فراہم کرے گا، اس بات کا اعلان عجمان میں پبلک ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی اور لائسنسنگ ایجنسی نے کیا، حکام کا کہنا تھا کہ یہ سہولت اس لئے دی جاری ہےکہ وہ لوگو ں کے عوامی نقل وحرکت اور سیاحتی علاقوں میں سفر کو آسان بنائے۔

اس اقدام سے عجمان کے رواں سال کے گرین اکانومی کے ویژن کوحاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

امارات کی ٹرانسپورٹ باڈی نے ای اسکوٹر کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے ’ایکسپلور‘ ایپ بھی متعارف کرادی ہے، عجمان کے پارکوں میں یہ ای اسکوٹر اب اسمارٹ فونز پر ‘ایکسپلور’ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ایکسپلور نامی ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پلیٹ فارمز پر مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں کرونا کیسز کی جانچ کے لئے یو اے ای کا بڑا اقدام

حکام نے ای اسکوٹروں کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہوگی اور صرف ان صارفین کو جن کی عمر کم از کم سولہ سال ہے ان کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزید برآں یہ ای اسکوٹر صرف مخصوص علاقوں میں چلائی جائے گی، ای اسکوٹر کے رائیڈر کو پیلے رنگ کی جیکٹ ، ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات بھی کرنے ہونگے جبکہ ایک وقت میں صرف ایک شخص کو ای اسکوٹر چلانے کی اجازت ہوگی۔

ان ای اسکوٹرز پر سواری کرتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانہ تین سو سے پانچ سو درہم جرمانہ بھی عائد کیا جائےگا۔

The post یواے ای کا سیاحوں کے لئے بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gzpFh4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو