کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد ارم بیکری فرنیچرمارکیٹ کےقریب واقع عبدالصمد اسپتال کے پاس فائرنگ کا واقع پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سےسادہ لباس میں ملبوس رینجرز اہلکار جاں بحق ہوا جس کی شناخت 45 سالہ عرفان صدیقی ولد محمد صدیق کے نام سے ہوئی۔ سپرمارکیٹ تھانے کے مطابق جاں بحق رینجرز اہلکار کے پاس بھی پستول موجود تھا مگر اُسے موقع نہ مل سکا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق رینجرز اہلکار کو پیچھے سے دو گولیاں ماری گئیں، جن میں سے دل پر لگنے والی گولی موت کی وجہ بنی۔ پولیس کے مطابق مقتول رینجرز اہلکارپہلے حیدرآباد میں بھی تعینات رہا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں ایک ہفتے کے دوران تین سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا گیا، ایک روز قبل اورنگی ٹاؤن جبکہ اُس سے قبل کورنگی صنعتی ایریا میں نامعلوم افراد نے پولیس افسر و اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔
The post کراچی فائرنگ، رینجرز اہلکار قتل، ایک ہفتے میں تین سیکیورٹی اہلکار جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Dqc3yx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box