اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا۔
چوہدری فواد حسین نے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی ایم نے صرف شو کیا جس میں کوئی پاور نہیں تھی، ایسی نااہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملتی، یہ آئندہ سات سال بھی احتجاجی بینرز اٹھا کر گزارا کریں گے، پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تین دہائیوں سے اقتدار پر مسلط موروثی خاندان کراچی کی ابتری اور سندھ کی بدحالی کے ذمے دار ہیں، سندھ کے عوام سوال کر رہے ہیں کہ ان کا سرمایہ کہاں گیا؟ کوئی شک نہیں سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پر ”برادر خورد نہ باش‘‘ کا محاورہ صادق آتا ہے، شہبازشریف بے چارے کو نوازشریف نے سوگنڈے سوڈنڈے کھانے کے لئے رکھا ہوا ہے، شہباز صاحب مہنگائی اس لیے ہوئی کیونکہ آپ کے بڑے بھائی داماد اور صاحبزادگان عوام کی جیب کاٹ کر لندن چلے گئے، عوام کے ذہنوں میں نعرہ ’’شیر آٹا کھا گیا‘‘ ابھی تازہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا وباء کے پیش نظر جلسوں کی صورت قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے، ان حالات میں انہیں اپنے کارکنان سے کہنا چاہیے تھا کہ خود کو گھر تک محدود کرلیں لیکن یہ ذاتی سیاسی مفادات کی خاطر اپنے کارکنان کو بطور ایندھن استعمال کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یوں ہی کھیلتی رہے گی؟ کورونا سے اپنوں کو کھونے والے باشعورعوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے، مولانا صاحب سے گزارش ہے کہ اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے خود کو مزید رسوا نہ کریں، مولانا نے جس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ کامیاب نہ ہو سکا، ایم ایم اے کی مثال سب کے سامنے ہے۔
The post پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2218797/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box