
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، جہاں وہ تقریر بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے جنرل اجلاس سے قبل یا بعد میں سائیڈ لائن پر جوامریکی صدر جوبائیڈن اور عمران خان کی ملاقات کی کوشش بھی کی جائے گی۔
افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد آئندہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جس میں امریکی صدر سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سربراہان مملکت دنیا اور بالخصوص افغانستان سے انخلا کے بعد کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر اپنی قیمتی آرا اور تجاویز بھی پیش کریں گے۔
The post عمران خان کی جوبائیڈن سے آئندہ ماہ ملاقات کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3je6Dic
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box