کابل انخلا کے دوران افغانستان سے اسلام آباد آنے والے تمام امریکی فوجی پاکستان سے چلے گئے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق 42رکنی امریکی فوجیوں کا دستہ پاکستان سے روانہ ہو گیا ہے جس کے بعد کابل سے پاکستان آنے والے تمام امریکی فوجی چلے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب کوئی بھی امریکی فوجی موجود نہیں ہے۔ افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی فوجی اسلام آباد آئے تھے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےجاری اعداد و شمار اےآروائی نیوز کو موصول ہو گئی ہیں۔ اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ اتحادی افواج کے طیاروں کا مرکز بنا رہا جہاں ملٹری اور خصوصی کمرشل طیاروں کا آنا جانا رہا۔
خصوصی فلائٹ آپریشن سے سی اےاے زرمبادلہ میں بھی اضافےکا امکان ہے۔ اسلام آبادایئرپورٹ پر450 پروازوں لینڈنگ اور ٹیک آف ہوئیں ان پروازوں میں اتحادی افواج، دیگر ایئرلائنوں کی پروازیں شامل تھیں۔
پی آئی اے کے 7 طیاروں نے بھی کابل آپریشن میں حصہ لیا ۔ خصوصی آپریشن میں 26 ہزارسےغیرملکیوں کو اسلام آباد پہنچایاگیا۔
غیرملکی خصوصی پروازوں سےمختلف ممالک روانہ ہوئے جب کہ پی آئی اے نے1460افغانی اورہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے آج کابینہ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں بتایا تھا کہ نیٹو اور اس سے متعلقہ 10302 افراد پاکستان آئے، 9032 اپنے آبائی ممالک چلے گئے، 545 افغانی اور 684 دیگر ممالک کے شہری موجود ہیں، طور خم سے 821 افغانیوں سمیت 2421 اور چمن بارڈر سے صرف 10 افغانی پاکستان آئے۔
ارشاد باری تعالیٰ !
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم لوگوں کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو۔
Quran 49:6گزارش ہے کہ برائے مہربانی احساس پناہ گاہوں کو متنازعہ نہ بنائیں pic.twitter.com/tblHiWkp0f
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 31, 2021
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے بین الاقوامی مبصرین کو نکالنے میں مدد کی، افغان معاملے پر پاکستانی وزارتوں کی تعریف پوری دنیا نے کی ہے، پہلے دن سے کمٹمنٹ ہے کہ ہم انخلا میں مدد کریں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد کی پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی جعلی تصویر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فیصل جاوید نے تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ پوسٹ کیا اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احساس پناہ گاہ کو متنازع نہ بنائیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں میں آنے والے دیہاڑی دار مزدوروں کی دل آزاری نہ کریں۔
The post تمام امریکی فوجی پاکستان سے چلے گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BkjSnE
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box