مینگورہ: خیبرپختون خواہ پولیس کے انسپیکٹر جرنل (آئی جی) معظم جاہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے بعد خیبرپختون خواہ میں چلینجز بڑھ گئے ہیں۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز شہزاد عالم کے مطابق آئی جی خیبرپختون خواہ نے ان خیالات کا اظہار سیدو شریف میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سوات کا امن دوبارہ خراب نہیں ہونے دیں گے، صوبے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والے بحران کے بعد سب سے زیادہ مالا کنڈ ڈویژن میں چلینجز کا سامنا ضرور ہے مگر پولیس ان سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ ماضی کی جنگوں میں ہم نے کامیابی حاصل کی اور انشاء اللہ آئندہ بھی کریں گے۔
معظم جاء نے کہا کہ سوات سیاحت کے لئے موزوں علاقہ ہے جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے، بد قسمتی سے یہاں پر چند واقعات رونما ہوئے، جن میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے‘۔
مزید پڑھیں: سوات میں بڑھتی ڈکیتیوں کے پیچھے ’سازش‘ کا انکشاف
’سوات میں سیاحوں کی تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابی سے کاروائیاں جاری ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ این ای ٹی کا خصوصی اسکواڈ منشیات کے خلاف بھر پور طریقے سے مہم جاری رکھے ہوئے ہے، سوات کے 14داخلی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میں سوات ڈکیتی کیس میں مردان کے بے گناہ افراد کی گرفتاری پر افسردہ ہوں، پختون روایات کے تحت متاثرہ افراد کے گھر پر جرگہ بھیجا جائے گاتاکہ اُن کے ساتھ ہونے والی انصافیوں کا ازالہ کیا جاسکے‘۔
مدین ڈکیتی کیس قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس
دوسری جانب مدین ڈکیتی کیس میں بے گناہ افراد کی گرفتارہ کے حوالے سے استحقاق کمیٹی کے سامنے سوات کے ڈی پی او پیش نہ ہوئے، جس پر اراکین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں آئی جی کے پی کے، ڈی آئی جی اور ڈی پی او کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او سوات دلاور بنگش کی قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں پیشی رکھی گئی تھی جس پر پولیس کی جانب سے ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان پیش ہوئے جس پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگوں نے قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے مذاق قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں، 50 سیاح موبائل اور بھاری نقدی سے محروم
کمیٹی اراکین نے کہا کہ ’پولیس نے کمیٹی کا استحقاق مجروح کیا، یہ کیس پولیس کے خلاف نہیں بلکہ ایک فرد کے خلاف ہے‘۔ اس موقع پر کمیٹی کے رکن اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان، مردان کے سابق ضلعی ناظم حمایت اللہ اور متاثرین بھی موجود تھے۔
The post افغانستان کی بدلتی صورت حال، سوات کا امن دوبارہ خراب نہیں ہونے دیں گے، آئی جی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gArD0z
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box