یہ ضروری نہیں کہ جسمانی وزن میں اضافہ عمر بڑھنے ہی ہو، دنیا بھر میں کروڑوں افراد درمیانی عمر میں پہنچ کر موٹاپے یا توند نکلنے کے مسئلے کا شکار ہوجاتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد روزانہ منقا کا کسی بھی شکل میں استعمال کرتے ہیں وہ ایک مہینے کی ورزش کے بعد چربی پگھلا سکتے ہیں۔
لیور پول کی جان مورس یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق منقا کا خالص جوس روزانہ غذا میں شامل کرنے سے جتنی چربی چار ہفتوں کی روزانہ ورزش سے جلتی ہے اتنی ہی اس پھل کے استعمال سے پگھلتی ہے۔
اگر ایک ہفتے تک مسلسل دن میں دو بار منقا کھایا جائے تو یہ چربی پگھلانے کے عمل کو بڑھا دیتی ہیں جو کہ ایک ہفتے میں ستائین فیصد تک چربی جلاتے ہیں جب کہ تحقیق میں شامل ایک شخص کے چربی پگھلنے کی شرح پچپن فیصد تک تھی۔
محققین کے مطابق منقا غذائیت (نیوٹرنٹس) سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ورزش کے دوران خون کی روانی کو بڑھا کر چربی گھلانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
The post بغیر ورزش کے اضافی جسمانی چربی کم کرنے کا آزمودہ نسخہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BfSRBE
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box