تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 2 September 2021

ایران جانیوالے 3 نوجوان تفتان صحرا میں بھوک پیاس سے چل بسے

گوجرانوالہ / وزیر آباد: ایران جانے والے 3 نوجوانوں کو ایجنٹ نے تفتان اور نوکنڈی کے درمیان صحرا میں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا جب کہ بھوک اور پیاس سے تینوں دم توڑ گئے۔ 

وزیر آباد کے نواحی موضع چک گلّاں کے ایران جانے والے 3 نوجوانوں کو ایجنٹ نے اضافی رقم نہ ملنے پر تفتان اور نوکنڈی کے درمیان صحرا میں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا، بھوک اور پیاس سے تینوں دم توڑ گئے۔ طویل بے ہوشی کے بعد ایک نوجوان بچ گیا جس نے لواحقین کو مطلع کیا۔

رانا سجاد، اس کا چچا زاد بھائی خلیل الرحمان، بھانجا حافظ بلال اور سجاد کا برادر نسبتی رانا فیاض ایک گروپ کے ہمراہ 6 اگست کو ایران کے لیے روانہ ہو ئے تھے۔ تفتان کے ایک ایجنٹ سے ان کو ایران بھجوانے کا دس ہزار روپے فی کس معاہدہ ہوا۔

چاغئی کے علاقہ تفتان اور نوکنڈی کے درمیان صحرائی علاقہ میں سعید بلوچ نامی ایجنٹ نے 35 ہزار روپے فی کس دینے کا مطالبہ کیا جو پورا نہ ہو سکا۔ ایجنٹ انھیں صحرا میں چھوڑ کر غائب ہو گیا۔

تمام افراد دو دن تک بھوکے پیاسے بھٹکتے رہے۔ اس دوران ان کا ایک ساتھی دم توڑ گیا جس کی نعش اٹھا کر وہ بھٹکتے رہے، گروپ کے تمام ارکان بھوک، پیاس اور تھکاوٹ سے بے ہوش ہو گئے اور صحرا میں پڑے رہے۔

The post ایران جانیوالے 3 نوجوان تفتان صحرا میں بھوک پیاس سے چل بسے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2220422/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو