اسلام آباد / لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈومنیک راب پاکستان پہنچ گئے جب کہ آج طورخم بارڈرجائیں گے۔
برطانوی وزیرخارجہ قطر سے پاکستان نورخان ایئربیس پہنچے، برطانوی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ دو روزہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
برطانوی حکومتی ذرائع کے مطابق ڈومنیک راب آج (جمعہ) طورخم سرحد کا دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ دیگر برطانوی حکام بھی ہوں گے۔ طورخم بارڈر کے دورے کا مقصد افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔
پاکستان کا دورہ مکمل کر کے ڈومینک راب برطانوی حکام کو افغان مہاجرین کے بارے میں بریف کریں گے۔
The post برطانوی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے، آج طورخم بارڈرجائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2220414/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box