تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 3 September 2021

کراچی میں بارشیں: کرنٹ لگنے سے کمسن بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شدید بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں 4 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس چپل گلی میں کرنٹ لگنے سے 45 سالہ ساجد لودھی نامی شخص جاں بحق ہوگیا، عابد آباد میں گھر میں کرنٹ لگنے سے یاسین نامی شخص دم توڑ گیا۔

لیاقت آباد میں کرنٹ لگنے سے 50 سالہ محمد صابر انتقال کر گیا۔

کرنٹ لگنے سے ایک 4 سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی، 4 سالہ تانیہ کی موت کلفٹن شاہ رسول کالونی میں کھمبے سے کرنٹ لگنے ہوئی۔

تانیہ کے والد کا کہنا ہے کہ بچی پہلی جماعت کی طالبہ تھی اور گھر کے باہر بارش میں کھیل رہی تھی۔

والد کے مطابق شام کو کھمبے پر بجلی کا جھماکہ ہوا، کے الیکٹرک کو شکایت کی گئی مگر عملہ نہ پہنچا۔ بچی کی میت کو تدفین کے لیے آبائی گاؤں بہاولپور لے جایا جائے گا۔

The post کراچی میں بارشیں: کرنٹ لگنے سے کمسن بچی سمیت 4 افراد جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WUuB9B
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو