کراچی : محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی، آج بروز بدھ سے 2اکتوبر تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان گلاب کے اثرات سندھ پر بھی پڑنے لگے صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 2 اکتوبر تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں کاامکان ہے، بارشوں کا سسٹم بھارتی گجرات کی جانب گامزن ہے۔
سسٹم بحیرہ عرب میں آکر دوبارہ تقویت حاصل کرے گا، بحیرہ عرب میں سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے سندھ میں بارشیں متوقع ہیں، کراچی میں ماہی گیروں کو بھی ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔
The post کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 دن تک شدید بارشوں کی پیش گوئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YcqQgp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box