تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 28 September 2021

‘ورلڈکپ اسکواڈ تبدیل نہیں ہوگا’

اسلام آباد: ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی خفیہ میٹنگ طوفانی رفتار سے ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب اسلام آباد کے ہوٹل میں طلب کی گئی ورلڈکپ اسکواڈ کی خفیہ میٹنگ صرف دس منٹ جاری رہی، میٹنگ میں محمد وسیم نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ورلڈکپ اسکواڈ تبدیل نہیں ہوگا، لہذا ڈریں نہیں۔

رپورٹ کے مطابق محمد وسیم نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ دباؤ میں نہ آئیں اور کھل کر کھیلیں، میڈیا میں جو تبدیلی کی خبریں ہیں ان پر کان نہ دھریں۔

میٹنگ میں کپتان بابراعظم نے بھی کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی بہترین کارکردگی دیں، آپ کرسکتے ہیں اس لیے کرکے دکھائیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر نے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی خفیہ میٹنگ طلب کی تھی، میٹنگ کا مقام اور وقت کھلاڑیوں کوآخری لمحات میں بتایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیلیے قومی اسکواڈ کب روانہ ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

ذرائع کا کہنا تھا کہ محمدوسیم کھلاڑیوں کو بریفنگ دے کراعتماد میں لینا چاہتے تھے، میٹنگ سے متعلق کھلاڑیوں کو گروپ میں ذکر نہ کرنےکی ہدایت دی گئیں تھیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل پاور ہٹرزاعظم خان، صہیب مقصود اورخوشدل شاہ کی ناکامیوں کا سلسلہ طویل ہوگیا ہے، جس کے باعث میگا ایونٹ کیلئےاعلان کردہ ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا تھا۔

ورلڈکپ اسکواڈ میں نظرانداز چیمپئنز ٹرافی وننگ کیپٹن سرفرازاحمدایک میچ وننگ اننگ کھیل چکےہیں جبکہ حیدرعلی بھی دومیچوں میں اپنے بلے کی دھار دکھاچکے ہیں۔

The post ‘ورلڈکپ اسکواڈ تبدیل نہیں ہوگا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39KPsz7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو