اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ایک دن میں 89 اموات ہوئیں اور 4 ہزار103 کورونا کیسز سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ24گھنٹےمیں 89 کورونامریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد25ہزار978 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں61ہزار651 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 4 ہزار 103 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور اس دوران ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.65 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر11 لاکھ 67 ہزار 791 کورونا کیس سامنے آچکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 941 ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 33 ہزار 931 ، پنجاب میں تین لاکھ 96 ہزار 326، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں 99 ہزار 910 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
The post پاکستان میں کورونا سے مزید 89 اموات ، 4000 سے زائد کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gU9wDh
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box