قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے کیئربین پریمئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی فٹنس ثابت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیئربین پریمئر لیگ میں بارباڈوس رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹراعظم خان کی عمدہ بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے،اعظم خان سی پی ایل کے چار میچز میں 30.25 کی اوسط سے 121 رنز بناچکے ہیں۔
ٹورنامنٹ میں ان کی بہترین کارکردگی 84 رنز کی عمدہ اننگز ہے
اعظم خان ٹورنامنٹ میں اب تک نو بلند وبالا چھکے جڑ چکے ہیں اور سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر ہیں، جمیکا تلاواز کارلوس لوئس دس چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
سی پی ایل کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے ٹورنامنٹ کے اہم ترین کھلاڑیوں کی ویڈیو وائرل کی جاتی ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو اعظم خان کی بھی اپ لوڈ کی گئی ہے، جس میں اب تک کھیلے گئے میچز میں اعظم خان کی جانب سے جڑے گئے بلند وبالا چھکوں کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے، ویڈیو کو ابھی تک 42 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔
The post کیئربین پریمئر لیگ: اعظم خان کے بلند وبالا چھکوں کی دھوم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DDfuSt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box