لندن: دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی لندن میں عجمان کے حکمران سے اچانک ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اماراتی شاہی خاندان کے دو شہزادوں کی لندن کی سڑک پر اچانک ملاقات ہوئی۔
دستیاب معلومات کے مطابق شیخ ہمدان کا عجمان سے حکمران سے آمنا سامنا وسطی لندن میں ہوا، اس موقع پر دونوں گرم جوشی سے ملے اور دبئی کے ولی عہد نے دوست کے سر پر پیار بھی کیا۔
View this post on Instagram
شیخ ہمدان نے متحدہ عرب امارات کی فٹبال ٹیم کے صدر شیخ راشد بن الحمید سے بھی ملاقات کی۔ شیخ ہمدان کے انداز کو صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا اور ان کے لیے شاندار الفاظ بھی تحریر کیے۔
The post شیخ ہمدان کی لندن کی سڑک پر ایک شخصیت سے ملاقات، ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mYMkHT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box