تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 September 2021

سعودی عرب: ڈرائیوروں کے لیے اہم خبر!

ریاض: سعودی عرب میں ‘روڈ سیکیورٹی فورس’ نے ڈرائیوروں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر گاڑی خراب ہونے کی صورت میں ڈرائیور کو ضابطوں اور ہدایات کی پابندی کرنی ہوگی۔

سعودی عرب میں ٹریفک اور سڑک کے حوالے سے بنائی گئی خصوصی سیکیورٹی فورس نے کہا کہ ٹریفک حادثات سے بچنے اور ڈرائیور کی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ مرکزی شاہراہ سے گاڑی کو ہٹایا جائے۔

ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ گاڑی میں خرابی واقع ہونے کی صورت میں شاہراہ کی سائڈ پر کھڑی کردیں، انتباہی بورڈ نصب کردیں اور اشارے چلادیں تاکہ پیچھے سے آنے والے ڈرائیور آپ کو دیکھ سکیں۔

فورس کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی خراب ہوجائے تو فوری طور پر روڈ سیکیورٹی فورس سے رابطہ کیا جائے یا مشترکہ آپریشن روم کے نمبر 911 کے ذریعے کال کریں۔

The post سعودی عرب: ڈرائیوروں کے لیے اہم خبر! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EXQV3j
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو