دوحہ: کرونا وائرس کے باعث پیش آنے والی سفری بد حالی سے نمٹنے کے لیے معروف ایئر لائن کو سرکاری امداد موصول ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطرایئر ویز کو عالمی وبا کرونا کے دنوں میں پروازیں ملتوی اور جہازوں کو گراونڈ کرنے کے باعث ہونے والے زبردست نقصانات کا ازالے کے طور پر تین ارب ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔
قطر ایئرویز کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ک رونا وائرس کے باعث پیش آنے والی سفری بدحالی سے نمٹنے کےلیے اسے تین ارب ڈالر کی ریاستی امداد موصول ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق ایئرلائنز نے اکتیس مارچ کے دوران 4.1 ارب ڈالر کے مجموعی نقصان کی اطلاع دی جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت دوگنی رقم ہے، ائیرلائنز نے مجموعی طور پر آمدنی میں معمولی اضافے اور پچھلے12 ماہ کی مدت میں سامان کی نقل و حمل کی مقدار میں 4.6 فیصد اضافے کی اطلاع دی ہے۔
قطرایئر ویز نے کہا کہ ستمبر دو ہزار بیس میں اسے سالانہ نقصان کا سامنا کرنے کے بعد دو ارب ڈالر کی ریاستی امداد ملی۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس: ایئرلائنز کے حوالے سے بڑی پیش گوئی
قطرایئرویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباقر نے آخری بارہ ماہ کے دورانیے کو سخت ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سفری پابندیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے پورے آپریشن کو ڈھال بنایا، ہمیں تنخواہوں کی مد میں یا عطیے کی صورت میں کوئی سبسڈی نہیں ملی بلکہ کاروبار کے تسلسل کی معاونت کے لیے تین ارب ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے باعث قطر ایئرویز نے اپنے طیارے گراؤنڈ کردیئے تھے اور آئندہ دو برس تک ان طیاروں کو استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
The post بحالی کا مشن، معروف ایئرلائن کو سرکاری امداد موصول appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3urkMMP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box