بنکاک: تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں سڑک پر ایک ایک فٹ لمبی تڑپتی ہوئی مچھلیاں دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔
تھائی لینڈ کے شہر میں گزشتہ دنوں طوفانی بارشیں ہوئیں، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہوئی اور بارش کا پانی سیلابی ریلے کی صورت میں رہائشی آبادی میں داخل ہوا۔
بارشوں سے جہاں دیگر شہر متاثر ہوئیں وہاں پتایا بھی تھا، جہاں ڈیم بھرنے کے بعد گلی محلے اور سڑکوں پر چار فٹ تک پانی بھر گیا تھا۔
سیلابی ریلے کی وجہ سے آبادی والے علاقے میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ اس پانی کا بہاؤ اس قدر تیز تھا کہ عوام نے احتیاطاً نقل و حرکت بند کردی تھی۔
ویڈیو: سڑک پر تڑپتی مچھلیاں
تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں بارش اور سیلابی پانی ختم ہونے کے بعد سڑک پر مچھلیاں رہ گئیں جنہیں لوگ پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔https://t.co/vHAa3Wrvfp pic.twitter.com/5aYjvPMF95— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) September 26, 2021
اب چوبیس گھنٹے بعد جب پانی کی نکاسی ہوئی تو پتایا کی سڑک پر شہریوں نے ایک ایک فٹ لمبی زندہ مچھلیاں تڑپتے ہوئے دیکھیں۔ ان مچھلیوں کو دیکھ کر کچھ شہری گھروں سے برتن لائے اور انہیں پکڑ کر لے گئے۔
سرکاری حکام کے مطابق سمندری اور دریائی پانی کے ساتھ یہ مچھلیاں بھی آبادی میں داخل ہوئیں۔
The post سڑک پر تڑپتی مچھلیاں دیکھ کر سب حیران، ویڈیو دیکھیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zNQCnT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box