پاکستان میں خواتین ڈاکٹروں کی تعداد بڑھا کر زچہ و بچہ کی جانیں بچانے کے لیے شروع ہونے والا اسٹارٹ اپ پاکستان کے بعد اسلامی دنیا کے وسائل سے محروم اور جنگ زدہ علاقوں کی خواتین اور بچوں کے لیے بھی امید کی کرن بن گیا ہے۔
ایجوکاسٹ نے لیڈی ڈاکٹروں کی قلت کی وجہ سے ہر سال حمل اور زچگی کی پیچیدگیوں سے خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے اپنا اثر کامیابی سے قائم کیا، ایجوکاسٹ نے اپنی خدمات کا دائرہ وسائل سے محروم اور جنگ کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے والے اسلامی ملکوں میں بھی وسیع کردیا ہے۔
ایجوکاسٹ کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے اور اس کی تکنیکی صلاحیت اور استعداد میں اضافہ کرنے میں اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے ٹرانسفارم فنڈ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ایجوکاسٹ نے پاکستان کے بعد یمن، فلسطین، شام میں جنگ سے متاثرہ خواتین اور بچوں کو ٹیلی میڈیسن کے طریقے سے علاج معالجہ اور طبی مشاورت کی فراہمی شروع کردی ہے۔
ایجوکاسٹ نے 2018میں پائلٹ پراجیکٹ کے ذریعے پریکٹس نہ کرنے والی خواتین ڈاکٹرز کو ٹیکنالوجی کے زریعے طبی خدمات کی فراہمی کا موقع فراہم کیا، اس منفرد منصوبہ میں پاکستان کے ممتاز طبی ادارے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا تعاون اور اشتراک بھی حاصل رہا، ایجوکاسٹ نے دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی لیڈی ڈاکٹروں کو تربیت فراہم کی اور خصوصی کورسز کے ذریعے انھیں ٹیکنالوجی کے ذریعے طبی مشاورت اور مریضوں کے معائنے کے لیے تیار کیا۔
1000پاکستانی لیڈی ڈاکٹرزآئیڈیاکی اصل محرک ہیں
ایجوکاسٹ کے بانی عبداللہ بٹ نے ایکسپریس کو بتایا کہ دنیا کے 27 ملکوں میں مقیم 1000 پاکستانی خواتین ڈاکٹروں اس آئیڈیا کی اصل محرک ہیں، یہ لیڈی ڈاکٹرز بھی ان 80 فیصد خواتین ڈاکٹروں میں شامل تھیں جنھوں نے میڈیکل کی تعلیم کے بعد پروفیشن کو خیر باد کہہ دیا اور گھر بیٹھ گئیں، ایجوکاسٹ نے ان خواتین ڈاکٹروں کو خصوصی تربیت کے ذریعے ٹیلی میڈیسن کا پلیٹ فارم مہیا کیا انھوں نے بتایا کہ ایجوکاسٹ یمن کی خواتین کو لائیو طبی مشاورت کے ساتھ یمن کے طبی عملہ کو تربیت فراہم کررہا ہے۔
یمن میں انٹرنیٹ کی بہتر کنکٹی ویٹی نہ ہونے کی وجہ سے وہاں سی ڈی ایم اے انٹرنیٹ ایگری گیشن بھی ڈیولپ کیا، ایجوکاسٹ فلسطین میں ویمن اینڈ چائلڈ ہیلتھ اور ٹیلی آرتھوپیڈک کی خدمات فراہم کررہا ہے، ایجوکاسٹ کی خدمات کے دائرے میں شام کے جنگ زدہ عوام بالخصوص بچے اور خواتین بھی شامل ہوچکے ہیں، ایجوکاسٹ کا آئندہ قدم افغانستان ہے جہا ں ٹیلی میڈیسن کے ذریعے پاکستانی خواتین ڈاکٹر طبی مشاورت اور علاج معالجہ فراہم کریں گی۔
ایجوکاسٹ کی کامیابی کوروناسے متاثرہ ملکوں کیلیے پیشرفت ہے،حیات سندی
اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی سینئر مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینوویشن ڈاکٹر حیات سندی نے پاکستانی اسٹارٹ اپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایجوکاسٹ کی شاندار کامیابی کورونا کی وبا کے دوران بری طرح متاثر ہونے والے اسلامی ترقیاتی بینک کے رکن ملکوں کے لیے اہم پیش رفت ہے ان ملکوں کے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال سے ان ملکوں میں نمایاں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
ایجوکاسٹ کانیٹ ورک جلد افغانستان میں3ٹیلی میڈیسن کلینک قائم کریگا
پاکستانی ٹیلی ہیلتھ میڈیسن اسٹارٹ اپ یمن، فلسطین، شام کے بعد اب افغانستان میں خدمات فراہم کرے گا، ایجوکاسٹ کے بانی عبداللہ بٹ کے مطابق پاکستان اور افغان حکام کی منظوری سے پاکستانی لیڈی ڈاکٹروں کا نیٹ ورک افغانستان میں 3 ٹیلی کلینک قائم کرے گا جو خواتین اور بچوں کو طبی خدمات فراہم کریں گے، عبداللہ بٹ نے بتایا کہ افغانستان میں خواتین اور بچوں کو ٹیلی میڈیسن کے ذریعے طبی مشاورت کی فراہمی کی سہولت 3 شہروں میں قائم کی جائے گی جس کے لیے افغان اور پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
ایجوکاسٹ نے کوروناوبا میں آئسولیٹ 4لاکھ مریضوںکوطبی مشاورت فراہم کی
اسلامی ترقیاتی بینک نے ایجو کاسٹ کو اپریل 2020 میں ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر کی گرانٹ دی تھی جو ڈاکٹروں کی تربیت، تکنیکی صلاحیت کی بہتری اور انفرااسٹرکچر پر خرچ کی گئی، ایجو کاسٹ کورونا کی وبا کے دوران سندھ حکومت کے اشتراک سے گھروں میں آئسولیشن گزارنے والے 4 لاکھ مریضوں کو بھی طبی مشاورت فراہم کرچکا ہے۔
انوویشن ترقی پذیرملکوں کی ترقی کامحرک ہے،آئی ڈی بی
اسلامک ڈیولپمنٹ فنڈ کے ٹیکنالوجی انوویشن انیشیٹیو کے تحت ’’شوکیس آف اینوویشن آف ٹیکنالوجی پاورڈ بائی ٹرانسفارم فنڈ‘‘ کے عنوان سے ستمبر کے پہلے ہفتہ میں تاشقند، ازبکستان میں منعقد ہوا جس کے ساتھ اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کا 46 واں سالانہ اجلاس عام بھی ہوا جس میں بینک کے بورڈ آف گورنرز نے سائنس ٹیکنالوجی اور انوویشن کو ترقی پذیر ملکوں میں سماجی و معاشی ترقی کا محرک قرار دیا اس موقع پر ٹرانسفارم فنڈ کی معاونت سے اسلامی دنیا میں ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں اثر ڈالنے والے سلوشنز کو بھی متعارف کرایا گیا اور ٹرانسفارم فنڈز سے مستفید ہونے والے 300 پراجیکٹس میں 5 پراجیکٹ کو اسلامی ترقیاتی بینک کے رکن ملکوں کے سامنے پیش کیا گیا جن میں پاکستانی اسٹارٹ اپ ایجوکاسٹ بھی شامل ہے۔
The post آئی ڈی بی نے ایجوکاسٹ کی طبی خدمات مثالی قراردیدیں appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2229258/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box