دبئی : دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کا شاندار افتتاح ہوگیا، عالمی نمائش میں ایک سو بانوے سے زائد ممالک شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پویلین کو ’دی ہِڈن ٹریژر ‘ کا نام دیا گیا ہے، پہلے دو دن پاکستان پویلین میں ایڈونچرٹورازم اور بلوچستان انسٹرومینٹل میوزک پرفوکس کیا جائے گا۔
پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی، ہیلتھ اوربزنس ڈیویلپمنٹ کے سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔
پندرہ اکتوبر کو پاکستان پویلین میں ‘پاکستان بزنس حب’ لانچ کیا جائے گا، جس میں میں وسیم بادامی، اعجازاسلم، عائشہ عمر اور فخرعالم شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو کے لئے مخصوص ایپ متعارف، خاصیت جانئے
دبئی ایکسپو دو ہزار بیس میں پاکستانی پویلین 3 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط ہے، جس کی لاگت 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہے، پاکستانی پویلین ایک بڑے ہجوم کی توقع کر رہا ہے جہاں پاکستانی تاریخ ، ثقافت اور روایات پر روشنی ڈالی جائے گی اور تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔
جہاں ایکسپو منعقد کی جا رہی ہے اس کا رقبہ 4.38 مربع کلومیٹر ہے اور یہ چھ سو فٹ بال گراؤنڈز کے برابر ہے۔
ایکسپو میں حصہ لینے والے ممالک کے لیے موقع ہے کہ وہ آرکیٹیکچر، خوراک، زراعت، انڈسٹری، آرٹ اور تخلیقات کا مظاہرہ کریں۔
ایکسپو کے منتظمین کو توقع ہے کہ چھ ماہ میں اڑھائی کروڑ لوگ آئیں گے، ایکسپو میں کھانے کے دو سو اسٹالز ہوں گے جہاں دنیا بھر کی 50 ڈشز پیش کی جائیں گی۔
The post دبئی ایکسپو: پاکستان بزنس حب کا افتتاح کب ہوگا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3maGyRq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box