تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 30 September 2021

ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لیے بُری خبر ہے کہ پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی ‏گئی۔

اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ‏ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 29روپے10پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی کا 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 343 روپے 38 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ اضافے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ‏یکم اکتوبر سے ہوگا۔

گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت 2403 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ستمبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2020 ‏روپے17 پیسےکا تھا۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ‏

نوٹی فکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے فی لیٹر پیٹرول چار روپے مہنگا ملے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ‏میں بھی دو روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

The post ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y2Bp5x
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو