تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 2 September 2021

علی گیلانی کا خواب، مشن کشمیریوں کے حق خودارادیت تک زندہ رہے گا، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیدعلی گیلانی کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا علی گیلانی کا خواب، مشن کشمیریوں کے حق خودارادیت تک زندہ رہے گا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیدعلی گیلانی کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدعلی شاہ گیلانی جدوجہدآزادی کشمیرکےسرکردہ لیڈرتھے، انھوں نےپوری زندگی جدوجہدآزادی کشمیرکیلئےصرف کی، ان کی جدوجہدکشمیریوں کیلئےبھارتی قبضے کیخلاف عملی مثال تھی، علی گیلانی کاخواب،مشن کشمیریوں کےحق خودارادیت تک زندہ رہے گا۔

دوسری جانب چیف آف دی نیول اسٹاف محمد امجد خان نیازی نے علی گیلانی کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کا درخشاں ستارہ تھے، کشمیری عوام آج ایک عظیم حریت رہنما سے محروم ہو گئے ہیں۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سیدعلی گیلانی کےانتقال پرگہرےدکھ کااظہار کرتے ہوئے ایک روزہ سوگ کااعلان کیا تھا اور کہا کہ پاکستان جرات مندانہ جدوجہدپرعلی گیلانی کوسلام پیش کرتاہے، علی گیلانی کےالفاظ یادہیں ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہماراہے،وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاجھنڈاآدھےدم پرلہرائےگااورسوگ منائیں گے، کشمیری آزادی کےجنگجوسیدعلی گیلانی کےانتقال کاجان کردکھ ہوا، علی گیلانی ن ےساری زندگی حق خودارادیت کےلیےجدوجہد کی، بھارتی ریاست کی قیدوبندکی اذیتیں برداشت کیں لیکن پرعزم رہے۔

چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سیدعلی شاہ گیلانی کےوفات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا مر حوم کی درجات کی بلندی اوراہل خانہ کےلیےصبرِجمیل کی دعا کی اور کہا بھارت حریت قیادت کو قید میں رکھ کر آزادی کےجذبےکودبا نہیں سکتا۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سیدعلی گیلانی نےساری زندگی تحریک آزادی کی جدوجہدمیں گزاری، وہ آزادی کاخواب اپنی آنکھوں میں لیےاپنےخالق حقیقی سےجاملے، اللہ تعالیٰ سیدعلی گیلانی صاحب کی جدوجہدکےعوض کشمیرکوآزادی عطافرمائے، وزیرمملکت

گورنر پنجاب نے بھی کشمیری حریت لیڈر سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی گیلانی کی اصول پسندی، نظریاتی جدوجہد کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم علی گیلانی کے خاندان اور کشمیریوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

خیال رہے گذشتہ رات تحریک آزادی کشمیر کے بانی رہنما سید علی گیلانی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے ، علالت کے ‏باوجود عرصہ دراز سے گھر میں نظر بند تھے۔

عزم وہمت کا پیکر سید علی گیلانی 26 کشمیری سیاسی و سماجی جماعتوں کے اتحاد آل پارٹیز حریت کانفرنس کے طویل عرصے سے چیئرمین رہے، اس سے قبل وہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن رہے اور بعدازاں اپنی جماعت’ تحریک حریت’ کی بنیاد ڈالی۔

The post علی گیلانی کا خواب، مشن کشمیریوں کے حق خودارادیت تک زندہ رہے گا، آرمی چیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yDkF12
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو