ایکسپو دبئی 2020 میں متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرا بڑا ‘پویلین’ سعودی عرب کا ہوگا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی ایکسپو 2020 میں مملکت بھی شریک ہے، یہ خطے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا بین الاقوامی اور اقتصادی پروگرام ہے۔ اس میں 191 ممالک شرکت کررہے ہیں۔
سعودی عرب کا سلوگن ’مشترکہ مستقبل کے لیے سعودی عرب کا الھامی وژن’ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی پویلین میں عوام، فطری ماحول، ورثہ اور امکانات میں مضمر 4 حوالوں سے مستقبل کی بابت سعودی عرب کے تصورات پیش کیے جائیں گے۔
سعودی پویلین میں اس کا مظاہرہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جائے گا۔ مملکت کا منفرد ڈیزائن پر مشتمل پویلین 13 ہزار 59 مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔
خیال رہے دبئی ایکسپو 2020 کے دوران چار منزلہ اماراتی پویلین ہوائی جہاز کے ونگز کے طرز پر تعمیر کیا گیا ہے، جس میں سائنس و ٹینکنالوجی کے ہوائی سفر پر آئندہ 50 سال میں ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
The post دبئی ایکسپو: سعودی عرب سے متعلق شاندار خبر! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3AY91jm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box