تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 29 September 2021

اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے وفاقی وزیر کو دھمکیاں‌ دییے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ  اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نے استعفیٰ دینے کے مطالبے پر دھمکی آمیز خطوط بھیجے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسین کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسپورٹس کو یرغمال بنایا ہوا ہے، قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فوری عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

فہیمدہ مرزا نے انکشاف کیا کہ ’وہ (اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر) تو مجھےدھمکی آمیز خطوط لکھ رہےہیں، ان کےخطوط سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے، عارف حسین کو ہٹانے میں پارلیمان حکومت کا بھرپور ساتھ دے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’تاریخ میں پہلی بار شفاف طریقےسےڈی جی تعینات کئےگئے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بجٹ ایک ارب روپے ہے، جو دیگر ممالک کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے، پالیسی کےحوالےسےصوبوں کی جانب سے کچھ تاخیرکی گئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ارشدندیم اور طلحہ طالب واپڈاکےکھلاڑی ہیں، ایک اولمپئین بنانےکیلئے3سال ناکافی ہیں، پاکستان کے بچے اپنی محنت سے اولمپک تک پہنچے،سالوں سےبیٹھےلوگ نہ سسٹم ٹھیک کررہےہیں نہ عہدے ہٹ رہے ہیں، مجھےاسپورٹس پالیسی پر عملدرآمد کے لیے  ایوان کی حمایت کی ضرورت ہے‘۔

سینیٹر مشتاق نے کہ کہ پاکستان کی اولمپک میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی،پاکستان اولمپک رینکنگ میں موجود نہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے، اولمپک ایسوسی ایشن  سربراہ کو عہدےسے ہٹایا جائے، اسپورٹس بورڈکا آڈٹ کرا کر رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے‘۔

The post اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے وفاقی وزیر کو دھمکیاں‌ دییے جانے کا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3F5mhp1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو