تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 29 September 2021

کیا آپ نئے گانے کے لئے تیار ہیں؟ صبا قمر نے مداحوں کو حیران کردیا

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اب کیا کرنے جارہی ہیں؟ سوشل میڈٰیا پر وائرل تصویر نے واضح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکاری کی دنیا میں خوب نام کمانے کے بعد اب صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں خود کو منوانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے گلوکاری کی دنیا میں داخل ہونے کا عندیہ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں دیا۔

صبا قمر نے موسیقی کے آلات کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘کیا آپ نئے گانے کے لیے تیار ہیں؟’، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ سوچ رہی ہوں ایک ریپ گانا ہوجائے۔

یاد رہے کہ اداکارہ صبر قمر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ‘چیخ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا، ڈرامے میں صبا کے علاوہ اشنا شاہ، بلال عباس ودیگر بھی موجود تھے۔

The post کیا آپ نئے گانے کے لئے تیار ہیں؟ صبا قمر نے مداحوں کو حیران کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zRogJB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو