ترکی کے رحم دل فائر فائٹر نے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بلی کے بچے کو ہنگامی طبی امداد دے کر اُس کی سانسیں بحال کردیں۔
ٹی آر ٹی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کے مطابق واقعہ ترکی کے علاقے کوچائیلی میں پیش آیا، جہاں فائر فائٹر نے سی پی آر فراہم کر کے بلی کے بچے کی سانسیں بحال کیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی کا بچہ زمین پر آنکھیں کھول کر آدھ موا ہوا پڑا تھا، جسے فائر فائٹر نے گود میں اٹھایا اور پھر اسے زمین کر لیٹا کر ویسے ہی سینہ دبایا جیسے انسانوں کی سانس بحال کرنے کے لیے دبایا جاتا ہے۔
بعد ازاں اُس نے بلی کے بچے کے منہ پر پانی ڈالا، جس پر وہ اٹھ کر کھڑا ہوا اور پھر فائر فائٹر نے اُسے زبردستی پانی پلایا۔
رپورٹ کے مطابق یہ بلی کا بچہ دو عمارتوں کے درمیان پھنس گیا تھا، جس کے بعد خوف کی وجہ سے اُس کے دل کی دھڑکن بند ہوگئی تھی۔
A firefighter in Turkey brought a kitten back to life using CPR.
The feline’s heart had stopped when it got stuck between two buildings. pic.twitter.com/66nGKn25DG
— TRT World (@trtworld) September 26, 2021
یاد رہے کہ طب کی زبان میں (سکتہ قلبی) حرکت دل کے بند ہونے پر دل کی دھڑکن اور سانس کو بحال کرنے کے ہنگامی طبی طریقہ کار کو سی پی آر کہا جاتا ہے۔
عام طور پر یہ طریقہ اُس وقت آزمایا جاتا ہے جب حادثے یا ہارٹ اٹیک کے شکار کسی شخص کی سانس رک جائے، متاثرہ شخص کا سینہ دبا کر اُس کے دل کی دھڑکن اور پیٹ دبا کر سانس کو بحال کیا جاتا ہے۔
The post ترکی کے فائرفائٹر کی حاضر دماغی، بلی کے بچے کی دھڑکن بحال appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3CPuxYg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box