تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 3 September 2021

متحدہ عرب امارات نے ہزاروں‌ ٹن امداد افغانستان پہنچا دی

متحدہ عرب امارات نے ساٹھ ٹن خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان افغانستان پہنچا دیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ 60 ٹن خوراک اور ادویات لے کر  کابل ائیرپورٹ پہنچا، یہ امدادی سامان غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کرنے والے افغان شہریوں کو ترجیح بنیاد پر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بیس برس سے جاری جنگ کے باعث لاکھوں کی تعداد میں لوگ وطن چھوڑنے پر مجبور ہوئے، بڑی اکثریت بے گھر ہو چکی ہے اور ملک کے لاکھوں افراد غربت اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان بحران، لاکھوں شہری ملک چھوڑ سکتے ہیں، نصف آبادی مدد کی منتظر، اقوام متحدہ

افغانستان میں جاری بحران کے باعث دوہزار بارہ سے لے کر اب تک پچاس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے جو دوبارہ اپنے گھروں کو آباد نہیں کرسکے۔

یو اے ای حکام نے  ہنگامی بنیادوں پر خوراک و ادویات افغانستان بھیجی ہیں تاکہ شہریوں کی بروقت مدد کی جاسکے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ انسانی بنیادوں پر یہ غذائی اجناس، ادویات افغانستان بھیجی گئیں ہیں۔

The post متحدہ عرب امارات نے ہزاروں‌ ٹن امداد افغانستان پہنچا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BH8GBy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو