بیجنگ: چین کے صوبے شانڈونگ میں ایک یا دو بار نہیں بلکہ 12 مرتبہ بجلی کے ایک ہی کھمبے پر آسمانی بجلی گر گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے شائڈونگ کے شہر چنگڈاؤ میں 31 اگست کو ایک ہی کھمبے پر 12 مرتبہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، ویڈیو نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔
مذکورہ ویڈیو بارش کے دوران مقامی شہری نے بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک یا دو بار نہیں بلکہ 12 مرتبہ ایک ہی کھمبے پر آسمانی بجلی گری جس سے کھمبے کی حالت بھی خراب ہوگئی۔
شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ اسٹریٹ لائٹس بہت بدقسمت ہے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ لڑکا خوفزدہ تھا؟ مجھے بھی ڈر لگ رہا ہے، ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر میں خوفزدہ ہوگیا۔
The post بجلی کے کھمبے پر 12 مرتبہ آسمانی بجلی گر گئی، ویڈیو نے دل دہلا دیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3n23jsS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box