اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی بحالی کاسنگ بنیادرکھیں گے ، منصوبےسےسے بلوچستان کے عوام کوآمدورفت آسانی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی بحالی کاسنگ بنیادرکھیں گے ، منصوبےمیں جھل جھاؤبیلہ شاہراہ کی اپ گریڈنگ بھی کی جائےگی ، 80 کلو میٹر جھل جھاؤ بیلہ روڈ حکومت بلوچستان کا منصوبہ ہے۔
منصوبےکونیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی ، 11,835 ملین روپے کی لاگت کامنصوبہ 3سال میں مکمل ہوگا ، 2لین کی سڑک کی تکمیل پرروز 2645 گاڑیاں سفر کر سکیں گی۔
منصوبےسےسے بلوچستان کے عوام کوآمدورفت آسانی ہوگی اور معاشی،معاشرتی،صنعتی،تجارتی،زرعی،سیاحتی سرگرمیاں بڑھیں گی جبکہ منصوبے کی تعمیر کےدوران مقامی افراد کے لیے روزگارکے3ہزارمواقع پیدا ہوں گے۔
خیال رہے جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ کیلئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔
The post وزیر اعظم عمران خان آج جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ujPBms
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box