اسلام آباد : نور مقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور ماتحت عدالت کو8 ہفتےمیں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، سماعت میں عدالت نے ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، فیصلہ اوپن کورٹ میں سنایاگیا۔
جس میں عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کو8 ہفتےمیں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 23 ستمبر دلائل مکمل ہونے پر مرکزی ملزم ظاہرجعفرکےوالدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور ریمارکس دیئے کہ یہ کیس ہمارے ملک میں کرمنل کیسز کا مستقبل طے کرے گا، واقعاتی شواہد کوکیسے جوڑنا ہےاسے سب نےدیکھنا ہے۔
دوران سماعت وکیل شاہ خاور نے کہا تھا ہم نے کیس میں غیرضروری گواہان کو شامل نہیں کیا، اٹھارہ گواہ ہیں جس میں پرائیویٹ گواہ دو ہی ہیں، ہم انتہائی جلدی ٹرائل مکمل کر لیں گے ضمانت نہ دی جائے۔
شاہ خاور ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ شواہدکےمطابق والدین ملزم سےرابطےمیں تھےجرم سے ان کاتعلق ہے، ہم ٹرائل میں جو شواہد لائیں گے اس پر وہ جرح کر لیں گے ، انتہائی بہیمانہ قتل تھا اس میں ضمانت نہ دی جائے۔
The post نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3unX2ZP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box