تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 30 September 2021

عاصم اظہر نے صبا قمر کو ‘استاد جی’ کا لقب دے دیا

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے امکان کے بعد اب ان کی عاصم اظہر کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکاری کی دنیا میں خوب نام کمانے کے بعد صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں خود کو منوانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا عندیہ ادکارہ نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں دیا تھا۔

تاہم آج ان کی عاصم اظہر کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی، ویڈیو میں ایک جانب صبا کو گانے کی لائنز گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے وہیں عاصم بھی صبا قمر کی اس صلاحیت کے معترف نظر آئے اور انہیں “استاد جی” کہ کر پکارا۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں عاصم اظہار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “میں نے سن رکھا ہے کہ ایک بڑا پروجیکٹ آنے کو ہے، کیا آپ ہمارے مداحوں کے ساتھ تھوڑا سا راز شیئر کریں گے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

 

The post عاصم اظہر نے صبا قمر کو ‘استاد جی’ کا لقب دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3A0y83I
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو