ممبئی: بھارت کی ایک اور اداکارہ نے مبینہ طور پر خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے جنوبی علاقے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سوجانیا کی پھندے سے جھولتی لاش اُن کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق سوجانیا کی لاش بنگلورو میں واقع اُن کے گھر سے برآمد ہوئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق اداکارہ کے گھر کا دوازہ اندر سے بند تھا، جسے توڑ کر کھولا گیا اور جب اندر جاکر دیکھا تو اداکارہ پنکھے سے لٹکی ہوئی مردہ حالت میں پائی گئیں۔
پولیس نے اداکارہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ تفتیشی افسر نے پہلے مرحلے میں اہل خانہ، عزیز و اقارب کے بیانات قلم بند کیے جبکہ موبائل کو قبضے میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں: لڑکی کی خودکشی کی کوشش، ویڈیو نے دل دہلا دیے
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ: نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگادی
تفتیشی افسر نے بتایا کہ سوجانیا کے گھر سے اُن کی آخری تحریر بھی ملی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنی موت کی ذمہ داری کسی کو نہیں دے رہی اور اپنی مرضی سے خود ہی زندگی ختم کررہی ہوں’۔
اداکارہ نے اپنی اس تحریر میں والدین سے معافی مانگی اور بتایا کہ انہیں کسی بھی ذہنی مسائل کا سامنا نہیں ہے۔ سوجانیا نے اپنی تحریر میں اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کسی بھی موقع پر اُن کی مدد کی۔
سوجانیا کناڈا جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری میں چند فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی کام کرچکی ہیں۔
The post بھارتی اداکارہ آخری تحریر لکھ کر پھندے سے جھول گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y6pNhT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box