تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 26 September 2021

دہشت گردی میں مبینہ طور پر مالی مدد کرنے والا ملزم بری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں دہشت گردی میں مبینہ طور پر مالی مدد کرنے والے ملزم کی اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دہشت گردی میں مبینہ مالی مدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے 15 سالہ مجموعی سزا کے خلاف ملزم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد عذیر کو بری کردیا۔

مذکورہ ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا سنائی تھی، ملزم کے خلاف محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی دیا تھا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ملزم دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث رہا۔

The post دہشت گردی میں مبینہ طور پر مالی مدد کرنے والا ملزم بری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3CJj0JQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو